مہر خبررساں ایجنسی نےامریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ نے پاکستان کے لیے عسکری امداد کی مد میں ساڑھے 25 کروڑ ڈالر مختص کررکھے ہیں البتہ پاکستان اپنے اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرکے ہی یہ امداد حاصل کرسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اس نے عسکری امداد کی مد میں پاکستان کے لیے 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کررکھے ہیں تاہم اسلام آباد محض اسی صورت میں یہ امداد حاصل کرسکتا ہے جب وہ ان اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرے جو پڑوسی ملک افغانستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی اور پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور اس کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ نے پاکستان کے لیے عسکری امداد کی مد میں ساڑھے 25 کروڑ ڈالر مختص کررکھے ہیں البتہ پاکستان اپنے اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرکے ہی یہ امداد حاصل کرسکتا ہے۔
News ID 1874962
آپ کا تبصرہ